احمد اسحاق جہانگیر ڈائریکٹر  جنرل ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری

09:53 AM, 27 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نگران حکومت نے احمد اسحاق جہانگیر کو  ڈائریکٹر  جنرل ( ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کردیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر احمد اسحاق جہانگیر پہلے بھی ایف آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

احمد اسحاق جہانگیر عدلیہ مخالف مہم کی انکوائری کرنے والی جے آئی ٹی کے بھی سربراہ ہیں۔

یاد رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایف آئی اے سربراہ کا عہدہ خالی تھا

احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی بھی رہے، احمد اسحاق جہانگیر پنجاب پولیس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایف آئی اے سربراہ کا عہدہ خالی تھا۔

مزیدخبریں