شیخوپورہ: مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج رائے نعیم نے فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور ان کی عبوری ضمانت 16فروری تک منظور کر لی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فرخ حبیب کے خلاف تھانہ فیروزوالا میں مقدمہ درج ہوا تھا اور یہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار اسلام آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
فرخ حبیب پرکالا شاہ کاکو انٹر چینج پر پولیس کی گاڑیاں روکنے اور ملزم چھڑانے کا الزام ہے اور اب اس مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماءفرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور
11:02 PM, 27 Jan, 2023