اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف ایف آئی آر منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی احکامات میں کہا گیا تھا کہ انکوائری کے دوران جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ کا یا ڈالرز کی شکل میں رقم کی منتقلی کا کوئی غیر قانونی طریقہ سامنے نہیں آیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ تمام ٹرانزیکشنز سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے قانون کے مطابق ہوئیں۔