اسلام آباد: متحدہ عرب امارت کے صدر محمد بن زید النہیان کے دورہ کیلئے سی ڈی اے کو تمام انتظامات کرنے کے تحریری احکامات جاری ۔
مراسلہ کے مطابق سی ڈی اے کو وزیراعظم ہاؤس سے گارڈ آف آنر تک کی جگہ کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تحریری ہدایات جاری ۔ متحدہ عرب عمارات کا وفد 30 جنوری کو دفتر خارجہ کا دورہ کرے گا ۔ دفتر خارجہ نے بھی فلائنگ سکوائڈ وہیکل تعینات کرنے کی ہدایت کر دی ۔
مراسلہ کے مطابق زید بن النہیان 30 سے 31 جنوری تک دورہ کریں گے ۔ اسلام آباد کو باقاعدہ پینا فلیکس سے سجایا جائے گا ۔ مراسلے میں مہمان کیلئے گارڈ آف انر کے وینیو پر بھی انتظامات کرنے کی ہدایت ۔