عمران خان کے نظریہ ضرورت میں ہمبستری کیلئے نکاح کا ہونا ضروری نہیں: کیپٹن (ر) صفدر

عمران خان کے نظریہ ضرورت میں ہمبستری کیلئے نکاح کا ہونا ضروری نہیں: کیپٹن (ر) صفدر
سورس: File

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر اور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نظریہ ضرورت میں ہم بستری کیلئے نکاح کا ہونا ضروری نہیں ۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے  کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ بہت بڑا فتویٰ دے رہا ہوں کوئی عالم دین میرے ساتھ مناظرہ کرے میں ثابت کروں گا ۔ جو بیٹی رو رہی ہے کیا اُس کی ماں سے نکاح ہوا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب جب جیل جائیں گے تو وہ اتنا روئیں گے جتنا اعظم سواتی نہیں رویا ۔ عمران خان نہ اب تمہارا تایا پاشا رہا نہ ظہیر لاسلام رہا نہ نکے کا ابا رہا اور نہ فیض حمید رہا اب تمہیں الیکشن کون جتوائے گا ۔ عمران خان کہتا  ہے  الیکشن کرائے جائیں ہم بھی الیکشن کروائیں گے اور جیتں  گے بھی ۔نواز شریف نے پاکستان کیلئے قربانی دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں