معیشت کی خرابی کے بعد فیصلہ کرلیا گیا ، انتخابات 2024 میں ہوں گے 

04:35 PM, 27 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کی جائے گی اور انتخابات رواں سال اکتوبر میں نہیں بلکہ آئندہ سال 2024 میں ہوں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ اگست میں جب اسمبلی کی مدت مکمل ہوگی تو حکومت کی طرف سے ایک قرارداد لائی جائے گی کہ ملک کے معاشی حالات اس قابل نہیں ہیں کہ اکتوبر نومبر میں انتخابات کرائے جا سکیں لہذا انتخابات مارچ 2024 تک ملتوی کردیے جائیں۔ 

حامد میر نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن تو ہے نہیں اس لیے قرار داد منظور ہوجائے گی اور یہ کہیں گے کہ آئینی ادارے نے فیصلہ کردیا اب انتخابات نہیں ہوسکتے لہذا 2024 میں انتخابات ہوں گے۔ 

مزیدخبریں