لاہور: پنجاب حکومت مولاجٹ بننے سے گریز کرے ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا مشورہ ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے ملاقات میں چودھری پرویز الہیٰ کی انتقامی مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت ، کہا الیکشن شیڈول آنے کے بعد نگران حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے باز رہے ۔ اگر پنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو نواز شریف اور شہباز شریف سے دور رہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے پاس جو ڈھائی ماہ ہیں اس میں نیک نامی کمائے ۔ نگران حکومت کی کرتوتوں سے عوام خوش نہیں سوائے شرمندگی کے انہیں کچھ نہیں ملے گا ۔ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کی منتخب حکومت آئے گی تو انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا ۔