کراچی ،پراسرار بیماری سے سولہ دن میں اٹھارہ افراد لقمہ اجل بن گئے

04:05 PM, 27 Jan, 2023

کراچی :کیماڑی گوٹھ میں پراسرار بیماری سے سولہ دن میں اٹھارہ  افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا منیر احمد عباسی کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود غیر قانونی فیکٹریوں سے نکلنے والے دھواں  بیماری کی وجہ ہو سکتا ہے ،غیر قانونی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرنا  ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، آج سروے مکمل کرنے کے  بعد فیکٹریوں کو سیل کیا جائے گا۔

دوسری جانب   ڈی سی کیماڑی مختار ابڑو  کا کہنا ہے کہ ایسی  کوئی میڈیکل رپورٹ  سامنے نہیں آئی جس سے یہ ثابت ہو کہ  اموات  فیکٹریوں کے دھویں کے باعث ہوئی ہیں ۔

مزیدخبریں