اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد پولیس کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ،عمران خان کی سیکورٹی پر اسلام آباد پولیس کے ایک ڈی ایس پی سمیت 170 اہلکار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پچھلے کئی ماہ سے بنی گالہ میں اپنی نجی رہائش گاہ میں موجود نہیں ہیں ،ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی، اس لیئے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم اوع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکورٹی پر اسلام آباد پولیس کے ایک ڈی ایس پی سمیت 170 اہلکار تھے ، سیکورٹی اہلکار بنی گالہ میں شفٹوں میں ڈیوٹی کرتے تھے، عمران خان سے ایف سی اور کے پی پولیس کے اہلکار بھی واپس لے لئے گئے ہیں ۔