لاہور :پنجاب کے نگران صوبائی وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب کے نگران صوبائی وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق ایس ایم تنویر کو انرجی اور تجارت و سرمایہ کاری، ڈاکٹر جاوید اکرم کو وزیرصحت کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔
ڈاکٹر جمال ناصر پرائمری ہیلتھ ،منصور قادر تعلیم ، اظہر علی ناصر کی اوقاف کی وزارت دی گئی ہے ، ابراہیم مراد بلدیات ،بلال افضل مواصلات و ایکسائز اور عامر میر اطلاعات کے وزیر ہوں گے ۔ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پنجاب کا وزیر کھیل تعینات کیا گیا ہے ۔