اللہ نے پاکستان بنایا ،ترقی اور خوشحالی بھی اسی کے ذمے ہے، ڈالر بڑھنے کا ذمہ دار عمران خان ہے، الیکشن سے قبل بہتری لائیں گے: اسحاق ڈار 

03:20 PM, 27 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان بنایا ہے کہ اس کی ترقی اور خوشحالی بھی اللہ کے ذمے ہے۔ پاکستان آٹھ ماہ سے نہیں ۔بہت پہلے سے مشکلات کا شکار ہے۔پاکستان میں جو کھیل کھیلے گئے۔اس سے ہم معیشت میں سنتالیس ویں نمبر پرہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا قصوروار سابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کو ٹھہرایا ہے جس نے پاکستان کو ’دلدل میں کھڑا کیا‘ اور معیشت ’پانچ سال میں تباہ کی۔‘میرا ایمان ہے کہ ’پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پانچ سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے عام انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے۔یہی وہ ملک تھا جس کے بارے میں (2013 میں) کہا گیا تھا کہ یہ مالی طور پر مستحکم نہیں۔ اس وقت بھی کہا گیا تھا کہ جو بھی حکومت آئے گی وہ ڈیفالٹ کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ آج ہم (2018 کے) پانچ سال بعد کہاں کھڑے ہیں ۔ اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ پوری طرح تحقیقات ہونی چاہیے کہ کیا ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں مگر وہ بہادر ہیں اور لڑ رہے ہیں۔ یہ اس حکومت نے نہیں کیا۔ آج پاکستان ڈان اور پاناما ڈرامے کو بھگت رہا ہے۔پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، پانچ سال میں تباہی ہوئی۔ ہم اگلے جنرل الیکشن میں جانے سے پہلے بہتری لائیں گے۔

مزیدخبریں