الیکشن نہیں معیشت کی بہتری میری ترجیح ہے، اسٹیبلشمنٹ جو رپورٹ دے گی الیکشن کمیشن اس کے مطابق فیصلہ کرے گا: گورنر خیبر پختونخوا 

02:35 PM, 27 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانا میری ترجیح نہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ دے گی اس کے بعد الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔ 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی حالت درست نہیں ہے۔ صنعتیں بھی مسائل کا شکار ہیں۔ میرا تعلق کیونکہ بزنس کمیونٹی سے اس لیے میں ان کے مسائل زیادہ بہتر طریقے سے جانتا ہوں۔ پاکستانی کی بزنس کمیونٹی الیکشن نہیں معیشت کی بہتری چاہتی ہے۔ 

گورنر غلام علی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن میری ترجیح نہیں ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کا فیصلہ کرنا ہے۔ 

واضح رہے کہ  خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کو 18 اپریل کو 90 دن گزر جائیں گے اور آئینی طور پر یہ ضروری ہے کہ 17 اپریل سے قبل صوبے میں انتخابات ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے گورنر کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہیں کہا ہے کہ وہ 13 سے 17 اپریل کے درمیان کوئی تاریخ فائنل کردیں۔ 

مزیدخبریں