آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ طے پا جائے گا ،وزیراعظم کا دعویٰ

01:51 PM, 27 Jan, 2023

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ماہ ہوجائے گا ۔

وزیراعظم  شہباز شریف  کا تقریب سے خطاب میں   کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا تو   ہم مشکلات سے باہر نکل آئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  امپورٹ میں کس چیز کو فوقیت ہونی چاہیے  ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے۔  فہرست میں کھانے پینے کی اشیا ،دوائیں اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا پاکستان  ایسے موڑ پر  کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچار ہے ہیں۔ہمیں بہت مشکل حالات میں حکومت ملی لیکن  اتحادی حکومت  اس ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔

مزیدخبریں