اسلام آباد: تحریک انصاف نے عمران خان کے حکم پرنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکرٹری جنرل درخواست دائر کی۔
نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلی کام سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ تحریک انصاف نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفیکیشن بھی چیلنج کردیا۔
الیکشن کمیشن کے ممبر بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے ۔ محسن نقوی کا بگران وزیر تعیناتی کا نوٹی فکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔ محسن نقوی کو بطور وزیر اعلی جانبدار قرار دیا جائے۔