لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے پیسے پارٹی فنڈ کے لیے استعمال کرنا گھناؤنا جرم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق کہا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔
ت ثابت ہوچکی ہے کہ ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے،پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جاتے رہے اور عوام کے پیسے انکی جیبوں میں جاتے رہے۔ یہ اخلاقی طور پر، مذہبی طور پر اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ pic.twitter.com/4RodnXzhfx
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 27, 2022
مریم نواز نے کہا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ جبکہ عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔ یہ اخلاقی، مذہبی اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف چوری اور لوٹ مار کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے، عوام کی جیبیں خالی کرنے والےعمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے۔