چیلنجز سے نمٹنے کےلیے  پیشہ وارانہ تیاریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں:آرمی چیف 

09:08 PM, 27 Jan, 2022

ملتان :آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ ،آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے آر می چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق  آرمی چیف نے سدرن کمانڈ وار گیمز کے جاری سیشن میں شرکت کی ، آرمی چیف نے اس موقع پر پیشہ وارانہ معیار کوبھی سراہا ۔

 آرمی چیف نے مستقبل کی جنگیں جیتنے کیلئے  ذہنی اور جسمانی تیاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے  پیشہ وارانہ تیاریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

مزیدخبریں