لاہور:غریب عوام کی سستی سوار ی مزید مہنگی کر دی گئی ،ہنڈا موٹر سائیکل نے ایک دفعہ پھر قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگنے کے بعد سی ڈی 70 موٹر سائیکل 97ہزار 800 روپے کی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی حکام کا کہنا ہے موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ سیلز ٹیکس لگنے کی وجہ سے ہوا ، سترہ فیصد سیلز ٹیکس سے 15ہزار روپے سے لیکر 44ہزار 500روپے تک اضافہ ہوا جس کی وجہ سے شہری قیمت میں اضافے سے شدید پریشان ہیں۔
اس اضافہ کے بعد ہنڈا کی موٹر سائیکل ایک بار پھر مہنگی ہو گئی، سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگنے کے بعد سی ڈی 70موٹر سائیکل 97ہزار 800 روپے، سی ڈی ڈریم ایک لاکھ 4500 روپے، پرائڈر ایک لاکھ 33،500روپے ہو گئی۔ سی جی 125 سی سی ایک لاکھ 56ہزار 900روپے کی ہوگئی جبکہ سی جی 125ایس ایک لاکھ 88ہزار کی ہوگئی۔
موٹر سائیکلیں مہنگی ہونی کی وجہ سے شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے،شہریوں کا کہنا ہے حکومت مہنگائی تو کنٹرول نہیں کر پارہی اور دوسری طرف غریب عوام کی سواری بھی ان سے دور کی جا رہی ہے ۔