کورونا کے نئے ویرنٹ سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی 

Covid 19 Medicine,,Covid-19,Germany,Vacination,Asad Umar,South Africa

لندن :اس وقت پوری دنیا میںجہاں کورونا کے نئے ویرنٹ اومی کرون سے ہر کوئی پریشان ہے وہیں برطانیہ میں اومی کرون سے نمٹنے کیلئے عائد کی گئی پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے 8 دسمبر کو اومی کرون کے تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اُٹھاتے ہوئے پلان بی کے تحت نئی پابندیاں عائد کیں تھیں ،نئی پابندیوں کے تحت بند مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے ، جبکہ ریسٹورنٹس اور دیگر عوامی مقامات پر جانے کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

البتہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اب بھی پانچ روز کے لیے آئسولیشن اختیار کرنا ضروری ہے۔

اس سے قبل اومی کرون سامنے آنے کےبعد سائنسدانوں کا کہنا تھا ایسے شواہد مسلسل سامنے آرہے تھے جن سے عندیہ ملتا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے پھیپھڑوں کی بجائے گلے کے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ بظاہر اومیکرون قسم بہت زیادہ متعدی ہے مگر کورونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں کم جان لیوا ہے۔