پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹرفیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹیمیں جذبے اور جنون کا گلدستہ سجانے جا رہی ہیں اور ڈھیروں دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ مل کر جوش، جذبے اور جنون کا گلدستہ سجانے جا رہے ہیں۔ نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں۔ انشاءاللہ چوٹی کے مقابلے ہوں گے۔ جو جیتا وہی سکندر۔ امید ہے جلد فل ہاؤس کراؤڈ کی اجازت ہو گی۔‘
کراچی کنگز،
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 27, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ ملکر جوش، جزبے اور جنون کا گلدستہ سجانے جارہے ہیں- نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں- انشاء اللہ چوٹی کے مقابلے ہونگے- جو جیتا وہی سکندر- امید ہے جلد فل ہاؤس کراؤڈ کی اجازت ہوگی- #PSL2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’سن 2020ءمیں پورے کا پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پوری طرح انشرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئیں۔ اس سال مارچ میں آسٹریلیا اور اکتوبر میں انگلستان، اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ انشاءاللہ۔‘
سن 2020 میں پورے کا پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پوری طرح سے انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئیں- اس سال مارچ میں آسٹریلیا اور اکتوبر میں انگلستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمز پاکستان کا دورہ کریں گی- انشاء اللہ#PSL2022
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 27, 2022
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ رات 7 بجے شروع ہو گا۔
پی ایس ایل کے ابتدائی مرحلے کے میچز 7 فروری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے جس کے بعد دوسرے مرحلے کے میچز 10 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔