حکومت کے "کامیاب جوان پروگرام "کا سپیریئر یونیورسٹی  میں آغاز

12:49 PM, 27 Jan, 2022

لاہور: حکومت کے "کامیاب جوان پروگرام "کا سپیریئر یونیورسٹی  میں آغاز ہوگیا ،جس کے تحت  سپیریئر یونیورسٹی  میں طلبا وطالبات موجودہ دور کے فنی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے فری شارٹ کورسز کر سکتے ہیں۔

سپیریئر یونیورسٹی کا شمار ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ۔ جہاں سے  ہزاروں طلباوطالبات تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبوں میں ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں اور اب کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ مل کر  سپیریئر یونیورسٹی نے نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کے لیے  نئے دور کا آغاز کردیا ہے ۔  تاکہ طلباء مستقبل میں باعزت روزگار کما سکیں۔

پروگرام کے تحت فری شارٹ کورسز میں داخلے کے خواہشمند طلبا  سپیریئر یونیورسٹی کے  ٹیلی فون نمبر 03129696949 پر رابطہ  کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں