کراچی: نامور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی انزلا عباسی کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جویریا عباسی نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی شاندار سالگرہ منائی ہے اور تقریب کی تصاویر پوسٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ تاہم ان تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو شدید غصے میں مبتلا کر دیا جس کی وجہ اداکارہ جویریہ کی بیٹی کی طرف سے سالگرہ کی تقریب کیلئے لباس کا انتخاب تھا جو شدید تنقید کی وجہ بن گیا۔
تصاویر میں جویریہ عباسی کی بیٹی انزلہ کے لباس پر صارفین ناخوش نظر آتے ہیں جس کے باعث اداکارہ اور ان کی بیٹی کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔