سائنو ویک کی 2 خوراکوں کے بعد بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کیلئے خوشخبری

10:45 AM, 27 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن:کورونا سے تحفظ کیلئے سائنو ویک  ویکسین لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ  کورونا سے بچاؤ کیلئے  بائیوٹیک لمیٹیڈ کی تیار کردہ ویکسین سائنو ویک کی  2 خوراکیں لینے والے  کسی دیگر کمپنی کی بوسٹر ڈوز لگوائیں تو یہ  کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کیخلاف زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے اور بہتر تحفظ فراہم کرتی ہے۔

 تحقیق میں سائنو ویک کی 2 ڈوز لگوانے والے 18 سال سے زائد عمر کے 1200 افراد کو 6 ماہ گزرنے کے بعد کسی دیگر کمپنی کی بوسٹر ڈوز لگائی گئی۔ تاہم  جن افراد کو سائنوویک کی ہی  تیسری خوراک بوسٹر ڈوز کے طور پر استعمال کرائی گئی، ان میں  تقریباً ایک ماہ بعد اینٹی باڈیز کی سطح بلند تو ہوئی مگر دیگر افراد کو فائزر، بائیو این ٹیک، ایسٹرازینیکا یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگایا گیا تو ان میں اومیکرون  کیخلاف زیادہ تحفظ دیکھا گیا۔

تحقیق کے نتائج  سامنے آنے کے بعد  محققین کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا سے غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک کو رہنمائی مل سکے گی کہ وہ کس زیادہ بہتر اور کم قیمت بوسٹر پروگرامز پر عمل کرسکتے ہیں، مزید کہا گیا کہ سائنو ویک کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والوں کیلئے دیگر کمپنی کی بوسٹر ڈوز انتہائی مؤثر اور مفید نتائج فراہم کر رہی ہے۔

مزیدخبریں