کراچی : انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ سیٹی بجنے کے لیے تیار ۔پاکستان سُپر لیگ سیون کے لیے میدان سج گیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج شام کو ہوگی۔افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کےدرمیان کھیلا جائے گا۔
نیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیون کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ پہلا ٹاکرا بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔ دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ شائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں کے لاٹھی چارج کا انتظار ہے۔
دوسری طرف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب کردیا گیا ہے۔ پانچ ہزار 650 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، ایس ایس یو کے1200 کمانڈوز بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ٹریفک پولیس کے 1500 اہلکار تعینات ہوں گے، میجز میں فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، میچ کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ کا ایک ٹریک بند رہے گا۔
گراؤنڈ جانے والے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے پارکنگ سے اسٹیڈیم لایا جائے گا۔ اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ پارکنگ پوائنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ وی آئی پی پارکلنگ کیلئے مختص ہے۔ شائقین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔
این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کیلئے تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔