یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

09:22 PM, 27 Jan, 2021

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔ 

ای سی او سی کے مطابق  پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی جبکہ ملک بھر میں یونیورسٹیز بھی اسی دن کھل جائیں گی۔ کراچی ، لاہور، حیدر آباد اور پشاور میں ایک دن میں 50 فیصد طلبا کلاسز اٹینڈ کریں گے۔ 

خیال رہے کہ عالمی وبا کے کیسوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کرنے فیصلہ صادر کیا تھا۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال 26 نومبر سے مکمل بندش کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 11 جنوری 2021ء تک کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں