لاہور، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بختاور بھٹو کو ان کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ بختاور بھٹو کی شادی پر میری ان کے لئے بہت سی دعائیں ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کو خوشیاں دے ۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ شادی میں کس کس کو بلایا گیا ہے تو انہوں نے اس بات کا جواب نہیں دیا ۔
دوسری جانب سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانافضل الرحمان کو آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں ملی ہے۔