جنوبی افریقہ کا پاکستان میں کھیلنا خوش آئند ہے، آسٹریلوی کرکٹر

06:09 PM, 27 Jan, 2021

ابوظہبی ،آسٹریلوی کرکٹ بن ڈنگ نے عالمی کرکٹر ز کو پاکستان میں کھیلنے کا مشورہ دے دیا ۔

آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہےجس سے پتہ چلتا ہے کہ  پاکستان میں حالات انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ساز گار ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ناخوشگوار واقعہ ماضی کا حصہ بن چکا، اب موزوں وقت ہے کہ سب پاکستان میں میچز کھیلیں۔ میں نے  پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا۔

ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ کے لیے موجود بن ڈنک کے مطابق پی ایس ایل کے لیے ایک بار پھر پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان میں کھیلتے ہوئے بہت مزہ آیا، لوگوں کا بہت پیار بھی ملا، پی ایس ایل فاٗییو میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن کراچی کنگز نے زیادہ بہتر پرفارم کیا، اس بار راشد خان کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔بن ڈنک نے امید ظاہرکی کہ  ٹی ٹین لیگ میں بھی قلندرز کی ٹیم اچھی پرفارم کرے گی، ٹی ٹین فارمیٹ زیادہ چیلنجنگ ہے اور یہ کافی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ کووڈ  میں فینز کے بغیر کرکٹ کھیلنا مجبوری ہے، ہوسکتاہے کہ پی ایس ایل میں فینز کی موجودگی میں میچزہوسکیں۔

مزیدخبریں