لاہور: ڈی سی او لاہور ریلوے نے بتایا ہے کہ آن لائن بکنگ سسٹم بند ہونے پر ہم مسافروں سے معذرت خواہ ہیں ، سسٹم کی بحالی مزید ایک دن لگ سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ریلوے کا بکنگ نظام خراب ہوگیا ہے ، مسافر ریلوے اسٹیشن اور ریزورویشن آفسز میں خوار ہورہے ہیں ۔
مسافروں کا کہناہےکہ حکام پاکستان ریلوے کے آن لائن نظام میں فوری تبدیلی لائیں ، لنک ڈاؤن ہونے سے آن لائن ٹکٹوں کی ریزرویشن بند گئی ہے ۔
24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پاکستان ریلوے کا شعبہ آئی ٹی خرابی دور نہیں کرسکا ، مسافر بکنگ کے لیے ریزرویشن آفسز پہنچ رہے ہیں ، مگر انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا ۔
مسافروں کا کہناہے کہ ریلوے حکام سسٹم کی بحال تک مسافروں کو اوپن ٹکٹ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔