لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کی کثیر تعداد کے اہم مطالبے پر عمل کرتے ہوئے بسنت پر لگائی جانے والی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کو رپورٹ ملی تھی کہ لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، راولپنڈی، ساہیوال میں فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ لیکن ملک کی سماجی اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے بسنت کی اجازت نہ دینے کی درخواست بھی کی گئی تھی ۔ کیونکہ بسنت کے دوران پچھلے کچھ سالوں میں کئی ڈور پھرنے کے واقعات سے کئی اموات ہوچکی ہے ، اور ملک کے اہم ترین حلقے اس پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے کہتے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی ، کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائیگی ، وزیرقانون پنجاب اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو بسنت منانے کے حوالے سے کچھ تجاویز پیش کی گئی تھیں ، جسے وزیراعلیٰ پنجاب سردرا عثمان بزدار نے مسترد کرتے ہوئے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔