نارووال ا سپورٹس سٹی منصوبے پر اڑھائی ارب روپے خرچ کیے ،احسن اقبال

نارووال ا سپورٹس سٹی منصوبے پر ڈھائی ارب روپے خرچ کیے ،احسن اقبال

لاہور : مسلم لیگ ن  کے رہنما نے کہا ہے کہ نارووال ا سپورٹس  سٹی  منصوبے پر ڈھائی ارب روپے خرچ کیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نارووال ا سپورٹس  سٹی  منصوبے پر ڈھائی ارب روپے خرچ کیے ہیں اور اڑھائی ارب روپے کے منصوبے کو 6 ارب کا دکھایا گیا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ن لیگ نے اپنے منصوبوں کو مکمل کیا ہے ،پاکستان کے چپے چپے پر ن لیگ کے منصوبے نظر آرہے ہیں،اورسی پیک منصوبے چین کی مدد سے ہو رہے  ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کیلئے معاشی ڈھانچے کی ضرورت تھی ،حکومت نے اس کو تباہ کردیا  ہے ۔اس حکومت نے ملک کی ہایئرایجوکیشن کو تباہ کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہائیرایجوکیشن کو 10 ارب کی خصوصی گرانٹ دی جائے ،8ارب کا ایم ایل ون منصوبہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ۔پی ٹی آئی ممبراسمبلی وہی بات کررہے ہیں جو پی ڈی ایم کررہی ہے۔