روس ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے، بھرپور جواب دیں گے: امریکی صدر بائیڈن

11:54 AM, 27 Jan, 2021

واشنگٹن: امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارے قومی مفادات کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بات روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کیساتھ اپنے پہلے ہی ٹیلی فونک رابطے میں کہی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس گفتگو کے بعد امریکا اور روس کے درمیان تعلقات میں مزید سرد مہری پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان پر واضح کر دیا ہے کہ امریکا پر سائبر حملے اور روسی اپوزیشن لیڈر کو زہر دینے کے اقدامات کھلی جارحیت ہیں جبکہ انہوں نے دوران گفتگو یوکرائن کے معاملے کی بھی کھل کر حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین پاسکی نے گفتگو کی روداد میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن نے روس پر دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر کس بھی طرح سے ہمارے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ہم اس پر چپ نہیں رہیں گے بلکہ اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

مزیدخبریں