ملتان کے ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا: عثمان بزدار

ملتان کے ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا: عثمان بزدار

لاہور:وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  ملتان سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کیلئے بگ سٹی الاؤنس کا جائزہ لے کر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ملتان میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے نئے پراجیکٹس شروع کریں گے۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میرا دوسرا گھر ہے اور اس شہر سے دلی لگاؤ ہے۔ میں ملتان سمیت ہر پسماندہ شہر اورعلاقے کا وکیل ہوں۔ ملتان کے ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا۔ ملتان میں سیوریج اور پینے کے پانی کے مسائل حل کئے جائیں گے۔اراکین اسمبلی کے حلقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے۔ ملتان میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا منصوبہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ملتان ترقیاتی پیکیج کا جائزہ لے کر ترجیحات کا تعین کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال 2020-21 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے حوالے سے ہر ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت ہوگی اوراس ضمن میں تمام متعلقہ سیکرٹریز بھی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔رواں مالی برس میں ملتان کیلئے مختص فنڈز ترجیحی بنیادوں پر دیئے جائیں گے۔