نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد جاننے کیلئے بے قرار ہیں : فردوس عاشق اعوان

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد جاننے کیلئے بے قرار ہیں : فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سندھ آمد پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے استقبال کرنا سیاسی پختگی اور استحکام کی علامت ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوامی مسائل کے حل سے ملک ترقی کرے گا۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سندھ آمد پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے استقبال کرنا سیاسی پختگی اور استحکام کی علامت ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوامی مسائل کے حل سے ملک ترقی کرے گا۔ کاروباری برادری نے کاروبارمیں آسانی کیلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،حکومت کاروبار اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت گفتگو ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کا جائزحق دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر ہم سب ایک ہیں، ہم نے سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنا ہے،کرپشن کے خاتمے سے ہی ہمارے ادارے بحال ہوں گے، سندھ حکومت بھی اپنے اداروں میں کرپشن کے خاتمے کی اصلاحات لائے اورگڈ گورننس کا ثبوت دے، کرپشن فری ماحول کیلئے پاکستان بھرپور تعاون کرے گی۔