نور تحریک انصاف کی کس اہم شخصیت سے شادی کرنے والی ہیں،عامر لیاقت کا انکشاف

08:20 PM, 27 Jan, 2020

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری نے نور سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔


خبر پڑھیں:عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ کی اہم ملاقات،اہم پیش رفت
 

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے عون چوہدری کی نور کیساتھ دوبارہ شادی کرنے سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ نور بہن نے عون بھائی سے بیٹی کی خاطر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے،عظیم عورت، قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ!!"

اداکارہ نور بخاری شوبز سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں اور گزشتہ دنوں بھی ان کی پانچویں شادی کی افواہیں زیرگردش رہیں لیکن اب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ نور بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور نور کے سابق شوہر عون چودھری سے دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔


عامر لیاقت حسین نے اپنی اس ٹوئیٹ کیساتھ نور اور عون چودھری کی ایک تصویر بھی شیئر  کی۔

مزیدخبریں