وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سے شاندار استقبال

03:16 PM, 27 Jan, 2020

کراچی: وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمران خان کا استقبال کیا۔وزیراعظم آج کنگری ہاؤس کراچی میں پیر صاحب پگارا اور گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔ حیرت انگیز طور پر وزیر اعظم کے شیڈول میں ناراض اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے کوئی ملاقات کا ذکر نہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے ملاقات کے لئے کوئی دعوت نامہ موصول نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وزیر اعظم دورہ کراچی کے دوران بہادر آباد تشریف لائیں۔ گورنر سندھ کو امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ایم کیو ایم سے معاملات ٹھیک ہونے کا باعث بنے گا۔

ترجمان جی ڈی اے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کے کنگری ہاؤس جانے کی تصدیق کر دی۔ مختصر دورے کی خاص بات وزیر اعظم کی وزیر اعلی سندھ سے اہم ملاقات بھی بتاتی جاتی ہے۔ کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں