پشاور: خیبر پختونخوا کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جن میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل ہیں۔ کے پی حکومت کی جانب سے برطرفیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں تین اہم وزرا کو عہدوں سے ہٹا ئے جانے پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ ایکشن پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لیا گیا۔ اگر پارٹی میں جزا و سزا کا عمل نہ ہو تو ہر کوئی پارٹی کے خلاف بیان بازی کرتا رہے گا۔ یہ دوسروں کیلئے مثال ہے کہ قواعد و ضوابط کا خیال رکھا جائے ، ایسے باتوں سے جماعت کا بیانیہ کمزور اور مخالفین کو فائدہ پہنچے گا
کابینہ بدر کئے گئے وزرا میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل ہیں، عاطف خان کے پاس سپورٹس اور کلچر کا قلمدان تھا جبکہ شہرام ترکئی کے پاس صحت اور شکیل احمد ریونیو کے وزیر تھے۔