کامیاب خارجہ پالیسی کا سارا کریڈیٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے

 کامیاب خارجہ پالیسی کا سارا کریڈیٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کامیاب خارجہ پالیسی کا سارا کریڈیٹ وزیر اعظم عمران خان کو دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق ،دبئی میں پریس کانفرنس میں بولے ہماری امن کی پالیسی سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہوگا۔ ہماری حکومت نے آتے ہی کرتارپور سرحد کھولی، امریکا طالبان مذاکرات کرائے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے معاملے میں واپس لائے۔ کوشش ہے پاکستان کو دنیا کیلئے کھولا جائے تاکہ سیاحت کا فروغ بڑھے۔

فواد چودھری نے یہ بھی واضح کر دیا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کو کوئی خطرہ نہیں۔