لاہور: عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت اورچودھری پرویز الٰہی کےساتھ اچھے تعلقات ہیں،عمران خان کے دل میں چودھری شجاعت حسین کی عزت ہے۔بھائیوں میں بھی اختلافات ہوجاتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ پولیس ریفارمز ہمارے ا یجنڈے کا حصہ ہے اور اسے ہم کر کے دکھائیں گے، اس حوالے سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ عمران خان کی سربراہی میں پاکستان ترقی کرے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کو مثالی صوبہ بنا کر دکھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنفیس اور ایماندار آدمی ہیں،جہاں عثمان بزدار میں کوئی کمی ہوگی انکےپاس سینیرٹیم موجود ہے وہ کام کرینگے ہم نے عہدوں کے لیے نہیں بلکہ ملک میں تبدیلی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہشہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کر رہے ہیں جو افسوس کی بات ہے، شہباز شریف کا پنجاب میں اپنا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ پنجاب کے موجودہ حالات کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ شہباز شریف نے جو منصوبے لگائے اب ان کو چلانامشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہنواز شریف کی صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو دلی ہمدردی ہے، نواز شریف کا جو جائزحق ہے وہ ملنا چاہیے ہم انکو100 فیصد حق دیں گے۔