میانوالی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوسرمایہ کار2012میں کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑکرگئے وہ آج واپس آگئے،ملک میں سرمایہ کاری پوری دنیا سے آ رہی ہے جبکہ شہباز شریف کی ملک کے لیے کوئی جدوجہد نہیں ہے،شہبازشریف نے عثمان بزدار کیلئے گھٹیا زبان استعمال کی۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں نمل کالج کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا جمہوریت میں میرٹ ہے اس لیے وہ بادشاہت سے آگے نکل گئی ہے۔ اب پاکستان میں لیڈر عوام کو جواب دہ اور قانون کا پابند ہو گا،شہباز شریف سے پوچھنا چاہیے ان میں کیا قابلیت تھی جو وہ وزیر اعلیٰ بن گئے۔
جواب دینے لگتے ہیں تو لگتا ہے پاکستان پر احسان کر رہے ہیں،جمہوریت میں میرٹ ہوتی ہے بادشاہت میں نہیں،چین میں 400وزیروں کوجیلوں میں ڈالا گیا،پاکستان کا جوبھی لیڈرہوگا وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوگا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف باپ بیٹاکاغذ پکڑکرکہتا ہے کہ سیاست اورپارٹی وراثت میں مل گئی ہے،ملک سے اربوں روپے چوری کیے گئے ہیں،شہبازشریف نے عثمان بزدار کیلئے گھٹیا زبان استعمال کی،پاکستان بنانے کے پیچھے قائداعظم اورعلامہ اقبال کانظریہ تھا،حکمرانوں سے ان کے مال کے بارے میں پوچھنے سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑتی۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ایم این اے تھا تومشہور تھایہاں مفروررہتے ہیں،دوسرے انسانوں کی بہتری کےلیے کام کرنا اللہ کوپسند ہے،جن لوگوں نے پیسے کوزندگی کامقصدبنایاان کوآپ خوش نہیں دیکھیں گے،پیسا بنانا زندگی کا مقصد نہ رکھیں۔
وزیراعظم نے طلباءکو پیغام دیا کہ چاہتا توکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آرام سے زندگی گزارسکتا تھا،اپنی غلطیوں کاجائزہ لیں،محنت کریں اوراوپرآئیں،ہمارا ملک اب اٹھ رہاہے سرمایہ کارآرہے ہیں،بڑی بڑی کمپنیاں کرپشن کے باعث ملک چھوڑکرچلی گئی تھیں،ہمارے کسان گائے سے 6 لیٹردودھ لیتے ہیں،ہالینڈ میں 40 لیٹرلیتے ہیں،سب کوپتا چل گیا ہے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے،ہم جدید ٹیکنالوجی لے آئیں تو پوری دنیا کو اناج دے سکتے ہیں،لائیو اسٹاک میں ہم ساتویں نمبر پرہیں لیکن خشک دودھ امپورٹ کرتے ہیں،ہمارے کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی کاپتا نہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ طلبا سے زیادہ والدین کے چہروں پرخوشی دیکھ رہا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزداربہترین وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے،عثمان بزدارایسے ہسپتال بنائیں گے کہ لوگوں کوعلاج کیلیے باہرنہ جانا پڑے،عثمان بزدارکا علاج بھی پاکستان میں ہوگا،عثمان بزدارمیں عاجزی ہے،چالیس گاڑیاں لے کرنہیں جاتے جبکہ وہ اپنی فیکٹریاں نہیں بنائیں گے۔