تونسہ شریف میں بااثر جنسی درندہ قانون کی پکڑ میں آگیا

11:50 AM, 27 Jan, 2019

لاہور:تونسہ شریف میں بااثر جنسی درندہ قانون کی پکڑ میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیونیوز کی خبرپر ایکشن لے لیا گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے علاقے کا بااثر جنسی درندہ اب قانون کی پکڑ میں آگیا ہے جبکہ ملزم عدنان کے والد ہیڈ کانسٹیبل ظفر کو کیس پر اثر انداز ہونے پر معطل کردیاگیا۔

عدنان ظفر نامی وحشی درندہ متعدد بچوں کو جنسی ہوس کانشانہ بناتا رہا اورپھر ویڈیو بنا کربچوں کوبلیک میل کرتاتھا۔ نیو نیوز بنا ایک بار پھر پاکستانیو کی آواز اور25 جنوری کو یہ خبر دی تھی بدنامی کے ڈرسے کئی بچوںکو سکول چھوڑنا پڑاجبکہ کچھ متاثرہ خاندان کو شہر بدر ہونا پڑا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں