فلپائن میں گرجا گھر کے باہر دودھماکے،19 افراد ہلاک،48 سے زائد زخمی

فلپائن میں گرجا گھر کے باہر دودھماکے،19 افراد ہلاک،48 سے زائد زخمی
کیپشن: Image by Benjie Dorango twitter

منیلا:فلپائن کے جنوبی علاقے میں گرجا گھر کے باہر دھماکوں سے 19 افرادہلاک جبکہ48 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فلپائنی حکام کے مطابق جنوبی علاقے میں گرجا گھر مذہبی تقریبات جاری تھیں کہ دو دھماکے ہوئے جن سے اہلکاروں سمیت 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 48 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،اموات میں اضافہ کا خدشہ بھی ہے۔


دھماکے سولو صوبے کے شہر جولو کے چرچ میں ہوئے جس میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔فلپائنی پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جب کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔

ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ترجمان فلپائن آرمی کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں فلپائن آرمی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔