سینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق نے سندھ میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا

11:42 PM, 27 Jan, 2018

اسلام آباد: سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سندھ میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا, چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں 31جنوری کو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا, معطل ایس ایس پی رائو انوار کی روپوشی پر رپورٹ مانگ لی. اجلاس میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ طلب کر لیے گئے, متعلقہ وزارتوں اور سندھ حکومت کو اجلاس کا نوٹس بھجوا دیا گیا.

سینیٹ سیکریٹریٹ کے ذرائع کیمطابق فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق نے سندھ حکومت سے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود سمیت سندھ و کراچی میں اب تک ماورائے عدالت قتل کے واقعات اور پولیس مقابلوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں, سندھ حکومت کے اعلٰی ترین افسران کو چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں پولیس مقابلوں کے بارے میں بریفنگ کا انتظام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں, اجلاس میں وزیر انسانی حقوق ، سیکرٹری نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس بھی شریک ہوں گے کمیٹی اراکین کو 31جنوری کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے, انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے ساتھ سی پی او کراچی کو بھی طلب کیا گیا ہے, کمیٹی سندھ میں جعلی پولیس مقابلوں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کے لیے سفارشات کا اعلان کرے گی.

ذرائع کے مطابق ان سفارشات سے براہ راست وزیراعظم اور وزیر اعلٰی سندھ کو آگاہ کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں