وسیم اکرم کرکٹ کے میدان میں دوبارہ ان ایکشن نظر آئیں گے

10:44 PM, 27 Jan, 2018

ملتان : سابق کپتان اور فاسٹ بائولر وسیم اکرم ایک مرتبہ پھر میدان میں وکٹوں کو نشانہ بنائیں گے ، وسیم اکرم ملتان کے نمائشی میچ میں اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے ایک مرتبہ پھر میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سلطان آف سوئنگ ملتان میں کھیلے جانے والے نمائشی میچ میں ملتان سلطان کی قیادت کریں گے۔

میچ میں مدمقابل ٹیم سابق کپتان شعیب ملک کی ہوگی جوکہ طوفان الیون کی قیادت کریں گے ، میچ کے دوران اپنی گیندوں سے بلے بازوں کو خوفزدہ کرنے والے شعیب اختر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مزیدخبریں