نیویارک: نیویارک کے گوگنہم میوزیم نے امریکی صدر کو وائٹ ہاؤس کیلئے شہرہ آفاق پینٹنگ دینے سے انکار کرتے ہوئے انھیں اس کے بجائے سونے سے بنا ٹوائلٹ دینے کی پیشکش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق میوزیم کی جانب سے معذرت کی گئی ہے کہ وہ وین گوخ کی لینڈ سکیپ پینٹنگ وائٹ ہاس کے لیے نہیں دے سکتے۔تاہم میوزیم نے وائٹ ہاس کو اس کے متبادل کے طور پر 18 قیرات سونے سے بنا ٹوائلٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔اس جواب پر وائٹ ہاس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔میوزیم کی منتظم نینسی سپیکٹر نے وائٹ ہاس کو یہ معذرت اور متبادل کی پیشکش گذشتہ برس ستمبر میں بھی کی تھی۔
میوزیم نے وائٹ ہائوس کو لکھا ہے کہ ’’ آپ کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ ہم اسے ادھار نہیں دے سکتے کیونکہ یہ پینٹگ میوزیم کا حصہ ہے۔یہ پینٹنگ تھانہوسر کی کلیکشن ہے جس کی بہت ہی غیر معمولی موقع کے بغیر میوزیم سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے‘‘۔میوزیم کی منتظم نے یہ بھی لکھا کہ اٹلی کے آرٹسٹ ماریزو کیٹیلن کی جانب سے بنایا گیا سونے کا ٹوائلٹ وائٹ ہاس کو طویل عرصے کے لیے ادھار پر دیا جا سکتا ہے۔