ترکی سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا

09:52 PM, 27 Jan, 2018

سیالکوٹ: سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ترکی سے ڈی پورٹ ہونے دس پاکستانیوں کو ایف آئی اے ٹیم نے گرفتار کرکے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا ہے۔

فلائٹ نمبر جی 9551پر ڈی پورٹ ہوکر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے والے دس مسافروں فتح گڑھ کے محمد زاہد، کراچی کے سہیل اصغر، محمد علی کجان، مشتاق، منڈی بہاالدین کے احسن علی اور قمر عباس، پنڈی بھٹیاں کے علی رضا، گجرات کے ایم یوسف اور ریاض مشتاق جبکہ نوشہرہ ورکاں کے انضمام الحق جعلی کاغذات اور ویزوں پر ترکی گئے تھے اور یونان جانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے تھے جنہیں ترکی حکومت نے ڈی پورٹ کیا تھا اور انہیں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا جائے۔ 

مزیدخبریں