پاکستانی مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں: ایرانی ماڈل ایلنا کی گفتگو

پاکستانی مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں: ایرانی ماڈل ایلنا کی گفتگو

لاہور : (ارشد لئیق سے) فلم ”مان جاﺅ نا“ کی ہیروئن ایلنا نوریزی نے ”نیو ٹی وی“ کو بتایا کہ ان کا تعلق ایران سے ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہیں۔ یہ میرے کریئر کی پہلی فلم ہے۔ مجھے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

 مجھے جب اس فلم کی آفر کی گئی اور میں نے ممبئی میں اپنے انکل سے اس حوالے سے بات کی تو انہوں نے مجھے پاکستان نہ جانے کا کہا۔ لیکن میں یہاں آئی اور یہاں آ   کر پتہ چلا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔