ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے باعث میلانیاٹرمپ گھر چھوڑ کر ہوٹل منتقل

08:28 PM, 27 Jan, 2018

واشنگٹن: اداکارہ اسٹارمی ڈینیل  سے ڈونلڈٹرمپ کے مبینہ تعلق کا اسکینڈل سامنے آنے پر امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑ کر ہوٹل منتقل ہو گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کا اسکینڈل منظرعام پرآنےکےبعد سے خاتون اول میلانیاٹرمپ واشنگٹن کےہوٹل میں رہ رہی ہیں۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کاماضی میں تعلق رہا ہے اور اس بات کو پوشیدہ رکھنے اور اسٹارمی ڈینیل کو خاموش رہنے کیلئے ٹرمپ نے ایک لاکھ 30  ہزار ڈالر دیئے تھے جب کہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پروگرام طے ہونے کے باوجود ڈیووس بھی نہیں گئیں۔

دوسری طرف  ترجمان میلانیاٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اورمیلانیاٹرمپ کےتعلقات کشیدہ ہونےکی خبربےبنیادہے جب کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات کی خبروں کو محض افواہ قرار دیا ہے۔ نکی ہیلی اور امریکی صدر کے درمیان تعلقات کا انکشاف ڈونلڈ ٹرمپ پر حال ہی میں لکھی گئی کتاب میں کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں