پاک فوج میری فوج ہے،کوئی وجہ نہیں بنتی کہ میں اپنی بہادر فوج پر تنقید کروں،بلاول

پاک فوج میری فوج ہے،کوئی وجہ نہیں بنتی کہ میں اپنی بہادر فوج پر تنقید کروں،بلاول

ڈیووس: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج میری فوج ہے، کوئی وجہ نہیں بنتی کہ میں اپنی بہادر فوج پر تنقید کروں، پاکستان بھارت کے معاملات میں نہیں مگر بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے معاملات میں ٹانگ اڑاتا ہے۔

ڈیووس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کرارا جواب دیتے ہوئے سرحد پار مودی جی کی مقبولیت پسند سیاست پر کھل کر تنقید  کی۔بلاول کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے الیکشن پر الیکشن جیتنا کامیابی نہیں، بھارت لاکھ چھپائے سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم دنیا دیکھ رہی ہے۔سرحد پار سیاست کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ تاثر ہے کہ بھارت اپنے سکیولر تصور سے انتہاپسندی کی جانب بڑھ رہا ہے، گجرات فسادات کے بعد مودی جی کی شخصیت کو پاکستان میں متنازع طور پر دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی کی پاکستان آمد پر لوگ پر امید تھے لیکن وہ صرف شادی کی تقریب میں شرکت کرکے چلے گئے۔بلاول نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق ٹوئٹ میں اعداد و شمار غلط تھے، پاکستان کو امریکا کی جانب سے ملنے والا اتحادی فنڈ دہشت گردی سے جنگ میں ان خدمات کے لئے تھا جو پاکستان پہلے ہی لڑ چکا تھا ۔

پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور عمران خان اپنے انداز میں سیاست کرتے ہیں مگر میں اپنی والدہ کی سیاست کو آگے بڑھاوں گا۔