جڑانوالہ کی عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا : مریم نواز

04:58 PM, 27 Jan, 2018

فیصل آباد:  سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ وفا کیا ہوتی ہے ، یہ کوئی جڑانوالہ سے پوچھے ۔ جڑانوالہ نے ہمیشہ نواز شریف سے وفا کی ہے ۔


جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جڑانوالہ کی محبت ساری زندگی یادرہے گی۔نوازشریف سے تین نسلوں کا حساب لیاگیا لیکن نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہوتی ہے ، جڑانوالہ کے لوگوں نے مشکل وقت میں نوازشریف کاساتھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ آپ سے چند سوال کروں گی ، اس کا جواب دیں، سزا پہلے،مقدمے بعد میں چلائے جائیں،کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے؟کرپشن نہ ڈھونڈپانے پراقامہ پرنکال دیا جائے،کیا آپ کوایسا پاکستان چاہیے؟ 70 سال میں ایک بھی منتخب وزیر اعظم مدت پوری نہ کر پائے اور استفسار کیا کہ منتخب وزیر اعظم کو انصاف نہ ملے،کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے؟اللہ تعالیٰ کے بعدسب سے بڑی عدالت عوام کی ہوتی ہے، جڑانوالہ نے پاکستان اور نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کیے۔انہوں نے کہا کہ  وہ جڑانوالہ کے عوام کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کو طلال چوہدری جیسا وفادار دیا۔ 

مزیدخبریں