پدماوت میں شاندار اداکاری پر رنبیر کے والدین نے دپیکا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

03:07 PM, 27 Jan, 2018

ممبئی :بالی وڈ  ڈمپل  گرل دپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ  رنبیر  کپور  کے والدین رشی کپور  اور  نیتو نے  دپیکا  پڈو کون  کی تعریف کے پل باندھ  دیے ہیں ۔

حال ہی میں دپیکا پڈوکون کی تنازعات میں گھری فلم ’پدماوت‘ ریلیز ہوئی جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔بالی وڈ کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی فلم ’پدماوت‘ دیکھی اور فلم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ 

رنبیر کپور کے والدین نے  دپیکا کے لیے پھولوں کا گلدستہ بھیجا جس کی تصویر دپیکا نے اپنے مداحوں سےا نسٹاگرام پر شیئر کی ساتھ ہی رشی کپور اور نیتو کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں کیا تھا، جس کے بعد سے ان کے افیئر کی خبریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہیں۔

ان دونوں نے بھی اپنے رشتے کو مداحوں اور میڈیا سے کبھی نہیں چھپایا، تاہم چند سال بعد ہی ان کے بریک اپ نے ان کے مداحوں کا دل توڑ دیا۔

مزیدخبریں