جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کیلئے بجلی کی سرعام چوری

02:39 PM, 27 Jan, 2018

جڑانوالہ : مسلم لیگ نون آج جڑانوالہ میں پاور شو کرے گی جس میں نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے ۔ نواز شریف کے جلسے میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کیلئے سرعام بجلی کی چوری کی گئی ۔گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن کےبجلی کے میٹر میں تاریں لگا کر جلسہ گاہ کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔ اسکول کی بجلی سے واک تھرو گیٹ اور لائٹیں جلائی جا رہی ہیں  اور تو اورپولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کے بجائے اسٹیج سجانے میں مصروف رہے.

مزیدخبریں